حکومت جو اقدامات اٹھا رہی ہے وہ درست ہیں ،کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ‘سینئر ممبر لاہور ٹیکس بار
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئرممبر سید طیب حسین رضوی نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ جو اقدامات بہت دہائیاں پہلے اٹھانے چاہیے تھے ان پر اب پیشرفت کی جارہی ہے ،حکومت جو اقدامات اٹھا رہی ہے وہ درست سمت میں ہیں تاہم کاروبار کرنے کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی بلز کی جہ سے نہ مقامی کاروبار چل رہے ہیں اور نہ پاکستان کی برآمدی مصنوعات عالمی مارکیٹوں میں حریف ممالک کا مقابلہ کر پا رہی ہیں،بہت سے درآمدات برآمدی صنعتوں کے لئے ہیں لیکن اس میں بے پناہ رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔اگر معاشی سر گرمیاں نہیں ہوں گی تو ملک کے لئے ٹیکسز کی صورت میں ریونیو کہاں سے آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کواڑان پاکستان پروگرام کی کامیابی کے لئے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،اس پروگرام کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہونی چاہیے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
