Breaking News
Home / بزنس / اڑان پاکستان پروگرام کیلئے بھی ایس آئی ایف سی اپنی معاونت پیش کرے’ خادم حسین

اڑان پاکستان پروگرام کیلئے بھی ایس آئی ایف سی اپنی معاونت پیش کرے’ خادم حسین

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ خوش آئند ہے ‘ ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی ،سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ اور سابقہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی وجہ سے معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولتوں کی فراہمی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے معیاری ڈاکو منٹریزتیاری کرے اور بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں کو بھجوایا جائے جو وہاں کے مقامی لوگوں کو تقریبات کا انعقاد کر کے یہ ڈاکو منٹریز دکھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹور ازم ، ہوٹلنگ اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوںمیں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد پاکستانی معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبے بہتری کی جانب گامزن ہے ، اڑان پاکستان پروگرام کیلئے بھی ایس آئی ایف سی کو اپنی معاونت پیش کرنی چاہیے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar