بے پناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی قابل ذکر کامیابی ہے’ڈائریکٹر پاکستان ڈویلپمنٹ کمپنی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی ،سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ اور سابقہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہبے پناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی قابل ذکر کامیابی ہے،ترسیلات زر میں اضافے اور درآمدات کے حجم میں کمی سے کرنٹ اکائونٹ خسارے کا بوجھ کم ہوا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کو سالانہ اربوں روپے خسارہ کرنے والے سفید ہاتھی نما اداروں کی ہنگامی بنیادوں پر نجکاری کے لئے پیشرفت کرنی چاہیے، وزارتوں کے اخراجات میں مزید کمی کی جائے ،ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوںکے لئے متبادل پلان بنانا چاہیے جس کے تحت ایسے لوگوںکے روز مرہ کے معمولات متاثر ہوں اور وہ خود بخود ٹیکس نیٹ میں آئیں، ٹیکس دینے والوں کی ستائش کی جائے انہیں مراعات دی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت جس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اس میں استحکام کو آگے بڑھانے کی حقیقی صلاحیت موجود ہے ، تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کیا جائے ۔ خادم حسین نے کہا کہ ” اڑان پاکستان ” پروگرام کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نگرانی کیلئے اپنی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیں ، پروگرام کی کامیابی کے لئے ایس آئی ایف سی کی طرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
