Breaking News
Home / پاکستان / اپوزیشن اتحاد میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے،شیخ رشید

اپوزیشن اتحاد میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے،شیخ رشید

فاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں۔ یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اور ضمنی کے انتخابات میں حصہ لیں گے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی معیشت اور سیاست کو ٹھیک کرے گا ملک کو آگے لیکر جائیگا، عوام نے احتساب کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو اس حال تک پہنچایا، وہ دور اندیشی سے کام لیتیں تو یہ حال نہ ہوتا، سارا پاکستان پاک فوج کیساتھ ہے، بھارت اپنے ایجنٹوں اور سرمایہ کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام ہونگی.
فریڈم ہاؤس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو آگےلےکر جائے گا، عمران جان پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرے گا، پاکستان کی سیاست کو ٹھیک کرے گا، انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے،چوروں ڈاکوؤں سے مفاہمت کی بجائے قانون کے مطابق ان سے نمٹا جائیگا ، پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ نہ استعفی دیں گے نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو اس حال تک پہنچانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے، وہ سیاسی دور اندیشی سے کام لیتیں تو یہ حالات نہ ہوتے.
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عمل دخل نہیں ہے، عمران خان کی جدوجہد کو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ علما اور ایم ڈبلیو ایم نے بہت تدبر کا ثبوت دیا ہے، اپوزیشن اس دھرنے کو غلط استعمال کررہی تھی، ہزارہ قبیلے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ملک کو مسئلوں سے بچایا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے ، ہماری فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لے جان نہیں دے رہی، یہ پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے، اگر اپوزیشن میں ہمت ہے تو یہ پنڈی کی طرف آئیں، ہندوستان اپنے سرمایے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ساری سازشیں ناکام ہوں گی اور پاکستان ان سازشوں سے نکل کر آگے جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے اور وہ پاکستان کو ترقی دلوائیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar