Breaking News
Home / صفحۂ اول / آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ کہنے والے کرکٹرز دیکھ لیں کہ وہ کس طرح شکست سے دوچار ہوئے، کپل دیو

آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ کہنے والے کرکٹرز دیکھ لیں کہ وہ کس طرح شکست سے دوچار ہوئے، کپل دیو

آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ کہنے والے کرکٹرز دیکھ لیں کہ وہ کس طرح شکست سے دوچار ہوئے، کپل دیو

نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کوہلی الیون کی عبرتناک شکست پر کہا کہ الفاظ کم پڑ گئے ہیں اور بولنے کے لئے باقی کچھ نہیں بچا ۔اپنی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست پر لیجنڈری کرکٹر کپل دیو پھٹ پڑے ، کہا آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ کہنے والے کرکٹرز دیکھ لیں کہ وہ کس طرح شکست سے دوچار ہوئے ۔دوسری جانب ، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شکست کا ملبہ آئی سی سی پر ڈال دیا ، کہا ہم 10 روز میں صرف دو بار کھیلے ، یہ بہت لمبی بریک ہے ۔اپنے بیان میں بھارتی کپتان نے آئی سی سی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 دنوں کی لمبی بریک کے باعث ہم بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں کمزور ثابت ہوئے ، انہوں نے قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر معافی بھی مانگی ۔واضح رہے کہ پاکستان کے بعد کیویز نے بھی بھارتی سورماؤں کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ، نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کیا ، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 49 جبکہ کین ولیم سن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar