Breaking News
Home / بزنس / انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024میں بہت سے قانونی سقم موجود ہیں’ لاہور ٹیکس بار

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024میں بہت سے قانونی سقم موجود ہیں’ لاہور ٹیکس بار

محصولات میں کمی کی اصل وجہ پالیسیوں کا زمینی حقائق کے برعکس ہونا ہے’ سیمینار
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024میں بہت سے قانونی سقم موجود ہیں جنہیں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی نشستیں کر کے دور کرنے کی ضرورت ہے ،ٹیکس نظام میں خرابی اور محصولات میں کمی کا اصل المیہ یہ ہے کہ ہماری پالیسیاں زمینی حقائق سے مطابقت نہیںرکھتیںاور ہمارے مزاج کے برعکس قوانین اور پالیسیاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق،نائب صدر میاں محمد زاہد،جنرل سیکرٹری انیب اختر انصاری،فنانس سیکرٹری حسن یوسف اورجوائنٹ سیکرٹری احمد رضا نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024اور سیکشن 147 ایڈوانس ٹیکس پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان ٹیکس بار کے سینئرنائب صدر فاروق مجید،نائب صدر طاہر بشیر مغل،سابق جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار چودھری قمرالزمان،رانا کاشف ولایت۔محمد آصف راناسمیت ٹیکس بار ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔سیمینار میںمحمد ندیم بٹ،محمد آصف رانا ،ریحان سرور نے خصوصی خطاب میںایڈوانس ٹیکس کے سیکشن 147اور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024پر بریفنگ دی ۔مقررین نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز ٹیکسز گروتھ ہے ،وہاں پر ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوتا ہے اور عوام کی منشا ء کے مطابق ہی قوانین اورپالیسیاں بنتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں سب کچھ اس کے برعکس ہے ۔سیمینار میں سوالات وجوابات کا سیشن ہوا اورآخر میں مہمانوں میں شیلڈ زاورسرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar