Breaking News
Home / انٹر نیشنل / انڈونیشیا کے بالی میں زلزلہ، تین ہلاک ، 7 زخمی

انڈونیشیا کے بالی میں زلزلہ، تین ہلاک ، 7 زخمی

انڈونیشیا کے بالی میں زلزلہ، تین ہلاک ، 7 زخمی

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے ریزورٹ جزیرے بالی میں ہفتے کے روز آنے والے شدید زلزلے میں اب تک تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 تھی ۔زلزلہ کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک تین سالہ بچی ملبے کے نیچے دبنے سے ہلاک ہوئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)نے کہا کہ 4.8 شدت کا زلزلہ بنجر وانگسیان میں آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ بالی کی ڈیزاسٹر میٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نقصانات کے اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں۔ ریسکو آپریشن کے ذریعے لوگوں کو ایک جھیل کے راستے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا کیونکہ متاثرہ کمیونٹی کا راستہ لینڈ سلائیڈنگ سے منقطع ہو گیا تھا۔بالی کے دیگر حصوں میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا جبکہ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی جزیرے لومبوک میں بھی محسوس کیے گئے۔18 ماہ کی وبائی پابندیوں کے بعد جمعرات کو بالی بین الاقوامی سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا تاہم ابھی سیاحوں کی معمولی تعداد ہی پہنچ پائی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar