Breaking News
Home / پاکستان / انقلاب لانے والے آپس میں گتھم گتھا ،نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ‘عظمیٰ بخاری

انقلاب لانے والے آپس میں گتھم گتھا ،نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ‘عظمیٰ بخاری

مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں،پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انقلاب لانے والے آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ،نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے،مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں،پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں، مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے، سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے، پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar