Breaking News
Home / پاکستان / انتظامی معاملات موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انتظامی معاملات موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صوبے خصوصا ضم اضلاع کے عوام نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں، علی امین گنڈا پور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ انتظامی معاملات کو بہتر اور موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبے اور انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے صوبوں اور دیگر انتظامی یونٹس کے حجم کے بڑے ہونے کو مسئلہ قرار دیدیا۔ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے وفد میں مختلف سیاسی جماعتوں اور صوبوں سے تعلق رکھنے والے ینگ پارلیمنٹرینز شامل تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور قومی مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک میں امن، ترقی اور بہتر سیاسی ماحول کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں صوبوں اور دیگر انتظامی یونٹس کے حجم کا بڑا ہونا ایک مسئلہ ہے، انتظامی معاملات کو بہتر اور موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبے اور انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صوبے اور انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے نچلی سطح پر سروس ڈیلیوری میں خاطر خواہ بہتری آئیگی اور 90 فیصد انتظامی مسائل حل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 800 میگاواٹ پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے، پن بجلی کے استعداد کے موثر استعمال کیلئے صوبائی حکومت اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے خصوصا ضم اضلاع کے عوام نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں، وار آن ٹیرر اور ضم اضلاع کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وفاق سے شئیرز کم مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اداروں کو مالی طور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے 50 ارب کی لاگت سے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا۔اس موقع پر وفد نے بہتر طرز حکمرانی یقینی بنانے اور دہشت گردی سدباب کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے اقدامات قابل تحسین قرار دئیے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar