Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امیر کویت نواف الاحمد جابر الصباح کی طرف سے خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششیں قابل ستائش عمل ہے

امیر کویت نواف الاحمد جابر الصباح کی طرف سے خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششیں قابل ستائش عمل ہے

اسلام آباد۔5دسمبر (ڈیلی پاکستان ٓن لائن):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برادر اسلامی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ امیر کویت نواف الاحمد جابر الصباح کی طرف سے خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششیں قابل ستائش عمل ہے ۔سعودی عرب ، قطر اور دیگر خلیجی عرب اسلامی ممالک کی طرف سے برادر اسلامی ممالک میں معاملات کی اصلاح کی کوششوں کا خیر مقدم امت مسلمہ کیلئے نوید صبح ہے۔
اپنے ایک بیان میں کہی ۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں اور امت مسلمہ وحدت اور اتحاد سے مسئلہ کشمیر تا فلسطین اور دیگر امور کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی عرب ممالک کے درمیان مفاہمت کیلئے امیر کویت کا کردار مستحسن ہے اور تمام اسلامی عرب ممالک کی طرف سے اس کی تائید سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی عرب ممالک کے ساتھ ہر مرحلہ پر کھڑا ہے اور پاکستان کے عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ۔ پاکستان کسی بھی دوست ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی میں نہ مداخلت کرتا ہے اور نہ ہی اپنی داخلہ و خارجہ پالیسی میں کسی کو مداخلت اور دبائو کی اجازت دیتا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امیر کویت کی کوششوں کے نتیجہ میں خلیجی عرب ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے اور مسائل کو حل کر لیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar