لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج اورنگزیب نے گوگی بٹ کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ امیر بالاج کے قتل میں ملوث نہیں ،ذاتی رنجش کی بنیاد پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا،پولیس کے روبرو پیش ہوکرشامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں ،خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلے گی، استدعا ہے عدالت عبوری ضمانت منظورکرے ۔ دوران سماعت پولیس نے بتایاکہ ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
