Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکہ ہمیں بدنام کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کے مسائل کا استعمال بند کر ے،ترجمان چینی سفارت خانہ

امریکہ ہمیں بدنام کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کے مسائل کا استعمال بند کر ے،ترجمان چینی سفارت خانہ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے کہاہے کہ امریکا کو چین کو بدنام کرنے کے لئے سائبر سکیورٹی کے مسائل کو استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ چین بغیر کسی حقیقت کیاپنے خلاف امریکی حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔چین بذات خود بین الاقوامی سائبر حملوں کا نشانہ بنا ہے اور ہر طرح کے سائبر حملوں کی مسلسل مخالفت اور مقابلہ کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کو چین کو بدنام کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کا استعمال بند کرنے کی ضرورت ہے اور چینی ہیکنگ کے نام نہاد خطرات کے بارے میں ہر قسم کی غلط معلومات پھیلانا بند کرنا چاہیے۔ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق سائبر واقعات کی نشاندہی کرتے وقت پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں گے، بے بنیاد قیاس آرائیوں اور الزامات کی بجائے شواہد کی بنیاد پر اپنے نتائج اخذ کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar