Breaking News
Home / بزنس / امریکہ میں لفٹ آپریٹر کے وارے نیارے، الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلاسیاہ فام ملازم کو ہرجانے میں کتنی رقم دے گی۔۔ سن کر ہوش اڑ جائیں گے

امریکہ میں لفٹ آپریٹر کے وارے نیارے، الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلاسیاہ فام ملازم کو ہرجانے میں کتنی رقم دے گی۔۔ سن کر ہوش اڑ جائیں گے

الیکٹرک کار بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نسل پرستی پر سابق سیاہ فام ملازم کو 130ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرے گی

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز وفاقی جیوری نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کو ہدایت دی ہے کہ وہ نسل پرستی کا الزام ثابت ہونے پر اپنے سابق سیاہ فام ملازم کو 130ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرے۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سیاہ فام ملازم کو ایک ایسے ماحول میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا جہاں سیاہ فاموں کو نسل پرستی کی بنیاد پر ہراساں کیا جاتا تھا۔ جیوری نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیسلا کمپنی نے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے جو نسل پرستانہ رویوں کی روک تھام کر سکتے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والا سیاہ فام اوین ڈیاز جو 2015اور 2016میں ٹیسلا کی فریمونٹ فیکٹری میں لفٹ آپریٹر تھا اسے مسلسل نسلی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔ ٹیسلا نے خود یہ تسلیم کیا ہے جیسے کہ اس نے اپنی ایک ویب سائٹ میں ملازمین کے نام پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ فیکٹری کے احاطے کے اندر نسلی گالیاں دینے کا عام رواج تھا اور باتھ روموں میں نسل پرستانہ گرافٹی بھی موجود تھی۔ کمپنی کا یہ بھی ماننا تھا کہ ڈیاز نے متعلق اعلیٰ عہدیداروں تک تین بار ہراساں کیے جانے کی شکایات درج کروائیں اور کمپنی کا کہنا تھا کہ ان شکایات کے ازالے کے لیے انہوں نے عملہ ایجنسیوں سے بھی رابطہ کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar