واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں برفانی طوفان نے معموملات زندگی درہم برہم کردیئے۔ ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے اور برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق سڑکیں برفباری سے ڈھک گئیں اور راستے بند اور متعدد پروازیں معطل کردی گئیں۔ لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
