Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکا نے چین کی بڑی ناکامی کا راز فاش کردیا

امریکا نے چین کی بڑی ناکامی کا راز فاش کردیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی )امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ میں چین کی ناکامی سے متعلق راز فاش کرتے ہوئے انکشاف ہوا ہے کہ چین کا نیا جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی H-20 اسٹیلتھ بمبار سال 2030 تک تیار نہیں ہوسکے گا۔ یہ بمبار طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کی نئی جنریشن بنانے کی چین کی بڑی کوششوں کا حصہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ چائنہ ملٹری پاور رپورٹ کے مطابق چین طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کی ایک جدید مشین تیار کر رہا ہے، جس کا نام ممکنہ طور پر H-20 رکھا گیا ہے جسے اگلی دہائی میں کسی بھی وقت منظر عام پر لایا جا سکتا ہے۔مذکورہ رپورٹ ہر سال امریکی کانگریس کی منظوری سے جاری کی جاتی ہے۔ یہ چین کی فوجی پیشرفت کا تفصیلی تجزیہ ہے، جسے امریکی محکمہ دفاع نے اکٹھا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی ملٹری نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار کی ایک نئی قسم کی تیاری کے لیے 2016 میں H-20 پروگرام شروع کیا تھا۔ اسے امریکی فوج کے جدید B-2 اور B-21 بمبار طیاروں کے مقابلے میں تیار کیا گیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق ایچ 20 بمبار طیارہ 6,200 میل سے زائد پرواز کر سکے گا، جس سے چین کی فضائیہ مغربی بحرالکاہل کے علاقوں تک پہنچ سکے گی۔علاوہ ازیں توقع ہے کہ چین کا جدید ٹیکنالوجی نظام باقاعدہ اور جوہری دونوں ہتھیار لے جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا ڈیزائن منظر عام پر نہیں لایا گیا بلکہ راز رکھا گیا ہے۔ تاہم پینٹاگون کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بمبار ابتدائی طور پر سوچے گئے اندازے سے 15 سو کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے، جس سے اس کی مجموعی رینج بہت زیادہ ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar