Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکا ‘ اہم شہروں میں فوج کی تعیناتی بڑھانے پر احتجاج، ایک شخص ہلاک

امریکا ‘ اہم شہروں میں فوج کی تعیناتی بڑھانے پر احتجاج، ایک شخص ہلاک

Protesters jump on a street sign near a burning barricade during a demonstration against the death of George Floyd near the White House on May 31, 2020 in Washington, DC. - Thousands of National Guard troops patrolled major US cities after five consecutive nights of protests over racism and police brutality that boiled over into arson and looting, sending shock waves through the country. The death Monday of an unarmed black man, George Floyd, at the hands of police in Minneapolis ignited this latest wave of outrage in the US over law enforcement's repeated use of lethal force against African Americans -- this one like others before captured on cellphone video. (Photo by ROBERTO SCHMIDT / AFP)

امریکا ‘ اہم شہروں میں فوج کی تعیناتی بڑھانے پر احتجاج، ایک شخص ہلاک

وفاقی ایجنٹس کے منصوبے کے تحت اضافے پر عوام کے غم و غصے کے اظہار کے دوران پورے امریکا میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

سیئٹل(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی ایجنٹس کے منصوبے کے تحت اضافے پر عوام کے غم و غصے کے اظہار کے دوران پورے امریکا میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جبکہ ٹیکساس میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق نسل پرستی اور پولیس کی بربریت کے خلاف مظاہرے، غیر مسلح افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کی منیا پولس میں دو ماہ قبل ہونے والی ہلاکت کے بعد اس وقت سامنے آئے جب امریکی صدر کو دوبارہ انتخابات کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور وہ امن و امان کے حوالے سے ایک مہم چلارہے ہیں۔انہیں شکاگو کے لوری لائٹ فوٹ کی طرح بڑے شہر کے میئرز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان میں سے بہت سے ڈیموکریٹس جو ٹرمپ پر سیاسی فائدے کے لیے اس مسئلے کو بڑھاوا دینے کا الزام لگارہے ہیں۔لوری لائٹ فوٹ نے سی این این کے پروگرام میں کہا کہ میں نے بہت سخے لکیر کھینچی ہے، ہم اپنے شہر میں فوج کو اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نامعلوم ایجنٹوں کو لوگوں کو سڑکوں سے اٹھانے، ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور ان کو تحویل میں رکھنے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مظاہرین نے آسٹن، ٹیکساس سمیت کینٹکی میں لوئز ول، نیویارک میں عماہا، نیبراسکا، کیلیفورنیا میں اوکلینڈ اور لاس اینجلس، اور ورجینیا میں رچمنڈ میں مارچ کیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کے شہر کے وسطی علاقے میں ایک احتجاج کے دوران ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

مائیکل کیپوچیانو نامی ایک عینی شاہد نے آسٹن کے سرکاری اخبار کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار میں سوار ایک شخص نے سڑک کا رخ کیا جہاں مظاہرین جمع تھے اور ہجوم کی طرف بھاگا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی نعرے لگاتے مظاہرین سے گھر گئی اور ایک شخص رائفل لے کر گاڑی کے قریب پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ڈرائیور نے کار کی کھڑکی سے بندوق نکالی اور کئی گولیاں چلائیں، رائفل سے اس شخص پر حملہ کیا اور گاڑی بھگادی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص زیر حراست ہے اور تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

سیئٹل میں پولیس نے پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین نے یوتھ ڈیٹنشن سہولت کی تعمیراتی سائٹ پر ایک ٹریلر کو نظر آتش کردیا جس کے بعد پولیس نے 45 افراد کو گرفتار کیا۔مظاہرین نے ٹریلر کے ٹائر پھاڑے اور اس کی کھڑکیاں توڑ دیں جس کے بعد پولیس ہنگامے کا اعلان کرنے اور مرچوں کے اسپرے اور آنسو گیس شیل کے ذریعے سڑکوں کو صاف کرنے پر مجبور ہوگئی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar