Breaking News
Home / پاکستان / الیکشن ہر حال میں 30 اپریل کو ہونے چاہیں، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

الیکشن ہر حال میں 30 اپریل کو ہونے چاہیں، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

عدلیہ اپنی اجتماعی دانش کے تحت کام کرے: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
سپریم کورٹ کے خدشات بے جا نہ تھے، سپریم کورٹ کے دو ججوں کے اختلافی فیصلے سے کئی بحث طلب پہلو سامنے آسکتے ہیں،حنا جیلانی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین ایچ آرسی پی حناجیلانی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، قیادت اور سیاسی فراست نظر نہیں آرہی، سپریم کورٹ کے خدشات بے جا نہ تھے، سپریم کورٹ کے دو ججوں کے اختلافی فیصلے سے کئی بحث طلب پہلو سامنے آسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ادارے بحران سے نمٹنے کے قابل نہیں رہے، سیاسی تدبراور قیادت کا بحران ہے، عدلیہ اپنی اجتماعی دانش کے تحت کام کرے، سچی باتیں سامنے لائیں، ان پر بحث کریں، فل بینچ تشکیل دینے میں کیا رکاوٹ ہے؟انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیوں کی تحلیل کے پیچھے کوئی ایجنڈا تھا، سیاستدان پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات کریں، کسی اور جانب نہ دیکھیں، الیکشن کے التوا کا جواز بتادیں، اپوزیشن غیر ذمہ دار ہے تو حکومت بھی بدلہ چکانے میں پیچھے نہیں۔حبنا جیلانی نے کہاکہ ایچ آر سی پی ثالثی کا کردار ادا نہیں کرے گا، سیاستدان بحران کا خود حل نکالیں، الیکشن تواتر سے ہونے چاہئیں، 30 اپریل کو الیکشن ضرور ہونے چاہئیں، اگر 8 اکتوبر کو کرانے ہیں تو اس کیلئے معاہدہ ہونا چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar