محسن نقوی، بلاول نے پیسے دے کر جو پاسز خریدے وہ بھی منسوخ ہو گئے ‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے حتی کہ اس کے لئے میڈیا میں خبریںبھی لگوائی گئیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اور بلاول نے اپنے آپ کو ٹرمپ کی تقریب کا خودساختہ مہمان خصوصی بھی سمجھنا شروع کر دیا تھالیکن ان کی قسمت ایسی ہے کہ پیسے دے کے جو پاسزخریدے وہ بھی منسوخ ہوگئے،یہ رجیم ناپسندیدگی کی معراج پر ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
