Breaking News
Home / انٹر نیشنل / التنف کا حملہ ایرانی ڈرون طیاروں نے کیا تاہم انہوں نے ایران سے اڑان نہیں بھری:امریکا

التنف کا حملہ ایرانی ڈرون طیاروں نے کیا تاہم انہوں نے ایران سے اڑان نہیں بھری:امریکا

التنف کا حملہ ایرانی ڈرون طیاروں نے کیا تاہم انہوں نے ایران سے اڑان نہیں بھری:امریکا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزارت دفاع “پینٹاگان” کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ امریکا کا غالب گمان ہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں التنف میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے اڈے پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی اور اس کے لیے ساز و سامان کی فراہمی ایران نے کی۔مذکورہ ذمے داران نے یہ بات پیر کے روز اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایرانی طیاروں نے کیا تاہم وہ انہوں نے ایران سے اڑان نہیں بھری۔ ذمے داران نے واضح کیا کہ تہران نے “حملے کے کیے جانے کو” آسان بنایا۔ذمے داران نے غالب گمان ظاہر کیا کہ گولہ بارود سے لدے 5 ڈرون طیاروں نے التنف کے فوجی اڈے پر اس حصے کو نشانہ بنایا جہاں امریکی فوجی اور شامی اپوزیشن کے جنگجو ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شام میں التنف کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ اس اڈے میں امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی افواج موجود ہیں۔حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ملی۔پینٹاگون کے ترجمان جان کیربی نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ یہ ایک پیچیدہ اور دانستہ حملہ تھا جو رابطہ کاری کے ذریعے انجام دیا گیا۔کیربی نے حملے میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کی نوعیت کے حوالے سے بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔شام کے صوبے حمص میں عراقی اور اردنی سرحد پر واقع التنف کا یہ اڈہ 2016 میں قائم ہوا تھا۔ یہ داعش تنظیم کے خلاف جنگ میں ایک بنیادی حصہ شمار ہوتا ہے۔ یہاں امریکی افواج اور اتحادی افواج تعینات ہیں تا کہ مقامی شامی اپوزیشن کی فورسز کو تربیت دے سکیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar