Breaking News
Home / پاکستان / افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ،دوحہ میں بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم کا دورہ اہم ہے ،شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ،دوحہ میں بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم کا دورہ اہم ہے ،شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ،دوحہ میں بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم کا دورہ اہم ہے ،شاہ محمود قریشی

پاکستان افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے اور افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر دیکھنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ،دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم کا دورہ اہم ہے ۔ جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ افغانستان کے ثمرات کے حوالے سے اہم بیان میں کہاکہ افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ،دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے،اس صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل کا مقصد اس پیغام کا اعادہ کرنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے اور افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر دیکھنے کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان اس ضمن میں اپنی پوری معاونت جاری رکھے گا،دورہ کابل کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا بھی ہمارے پیش نظر تھا ۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی افغان قیادت کے ساتھ، ہماری اہم نشستیں ہوئیں ،ان نشستوں میں ہم نے ٹرانزٹ ٹریڈ، دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ کثیر جہتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،صدر اشرف غنی کے ساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔

انہوں نے کہاہک میری، افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر اور ان کی ٹیم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی جس میں ہم نے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مستقبل کے راستے (Trajectory ) پر اتفاق کیا ،ہمارا افغانستان اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کےShared vision پر بھی اتفاق ہوا۔ انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ افغان قیادت اس دورے کی اہمیت کو سمجھتی ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کی سوچ سے بخوبی واقف ہیں وہ وزیر اعظم کے دورہ کابل کے منتظر تھے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے جس پر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان تشریف لائیں گے اور جہاں تک ہم نے بات پہنچائی ہے مزید اس کو آگے لیکر چلیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar