رحیم اللہ عرف شاہد عمر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی، صوبے کنٹر کے علاقے شرنگل میں ہلاک ہوا،رپورٹ
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کا اہم کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی رہنما کی ہلاکت کے حوالے سے افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم عسکریت پسند تنظیم نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔افغان سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ شاہد عمر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افغان طالبان کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ہلاک ہونے والا یہ دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا سینئر کمانڈر تھا، جس نے افغان طالبان کی رہائی سے قبل بگرام جیل میں 8 سال گزارے۔وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ٹی ٹی پی کے شیڈو گورنر بھی رہے اور عسکریت پسند تنظیم کے فوجی کمیشن کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔اس کے علاوہ، ٹی ٹی پی کے دیگر کمانڈروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن اس خبر کے شائع ہونے تک ان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔رحیم اللہ کی ہلاکت نہ صرف ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، بلکہ یہ افغان طالبان حکومت کے لیے بھی شرمندگی کا باعث ہے، جو پاکستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گرد حملوں میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی نشاندہی کے باوجود مسلسل ان دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی کا انکار کرتی رہی ہے۔
Tags #Afghanistan #AfghanSecurityForces #CommanderKilled #CrossBorderTerrorism #DenialOfTalibanPresence #EliminatedTerrorist #EmbarrassmentForAfghanTaliban #JailTime #Kunar #MajorBlowToTTP #MilitantOrganization #NoGovernmentStatement #PakistaniSecurity #PakistaniTaliban #RewardForCapture #SeniorCommander #ShadowGovernor #ShahidUmar #TalibanMeeting #TerroristAttack #TTP #TTPLeader #UnverifiedKillings
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
