Breaking News
Home / انٹر نیشنل / افغانستان میں داعش کے حملوں کے باعث سکھوں اور ہندوؤں کی تعداد کتنی رہ گئی؟ خوفناک انکشاف

افغانستان میں داعش کے حملوں کے باعث سکھوں اور ہندوؤں کی تعداد کتنی رہ گئی؟ خوفناک انکشاف

افغانستان میں داعش کے حملوں کے باعث اقلیتوں کی نقل مکانی

داعش کے حملوں کے باعث افغانستان میں ہندو و سکھوں کی تعداد صرف 700 رہ گئی

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں داعش کے بڑھتے خطرات اور حملوں کے باعث ہندوو¿ں اور سکھوں کی بڑی تعداد افغانستان چھوڑ چکی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان سرزمین پر بسے ڈھائی لاکھ سکھ اور ہندوؤں کی تعداد اب 700 سے بھی کم رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان سے اقلیتوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی کی وجہ داعش کے حملے ہیں۔افغان اقلیتوں کے مطابق حکومت کی طرف سے مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر ملک میں رہنا ممکن نہیں رہا ہے اس لیے وہ مجبوراً اپنی مادر وطن کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں گذشتہ کئی سالوں کے دوران داعش کی جانب سے سکھ کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایاگیا ہے جس میں متعدد سکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رواں سال مارچ میں کابل میں ایک سکھ گوردوارے پر داعش کے حملے کے بعد سے سیکڑوں ہندو اور سکھ افراد خصوصی ویزوں پر بھارت جاچکے ہیں، بھارت کے بعد ان افراد کی اکثریت یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتی ہے۔

اس حوالے سے افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے ہندو اور سکھ افغان واپس اپنے وطن لوٹ آئیں گے جب کہ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں آباد تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar