وائس چیئرمین پی سی ایم ای اے کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی ترقی کیلئے بہترین کاوشیںکرنے پر اعجاز الرحمان کو دوبارہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا چیئر پرسن مقرر کر دیا گیا ۔ پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ریاض احمد کی زیر صدارت اجلاس میں اعجا زالرحمان کو آئندہ مدت 2025-27کے لئے چیئر پرسن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں اعجاز الرحمان نے سال2022-24کی رپورٹ پیش ۔ شرکاء نے اعجا ز الرحمان کی بہترین کاوشوں پر انہیں آئندہ مدت کے لئے چیئر پرسن مقررکرنے کے فیصلے کی توثیق کی ۔ اعجاز الرحمان نے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی ترقی ، سی ٹی آئی میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلی لانے اور ہنر مندوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مزید پیشرفت کی جائے گی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
