Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسکاٹ موریسن نے سب میرین ڈیل پر فرانس کو”جان بوجھ کر دھوکہ دیا”، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم

اسکاٹ موریسن نے سب میرین ڈیل پر فرانس کو”جان بوجھ کر دھوکہ دیا”، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم

اسکاٹ موریسن نے سب میرین ڈیل پر فرانس کو”جان بوجھ کر دھوکہ دیا”، سابق آسٹریلوی وزیر اعظم
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی رہنما میلکم ٹرن بل نے بدھ کے روز کہا کہ ان کے جانشین نے اسکارٹ موریسن نے سب میرین ڈیل پر فرانس کو “جان بوجھ کر دھوکہ دیا” ہے۔ ٹرن بل جس کی حکومت نے 2016 میں فرانس کے ساتھ آبدوزوں کے معاہدے کی منظوری دی تھی انہوں نے اسٹریلیا کی حال ہی میں ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسکارٹ موریسن نے صورتحال کو انتہائی نامناسب طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے جو کسی صورت بھی آسٹریلیا کے مفادات میں نہیں تھی۔ ٹرن بل نے کینبرا میں نیشنل پریس کلب میںمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موریسن نے نیک نیتی سے کام نہیں کیا۔ اس نے جان بوجھ کر فرانس کو دھوکہ دیا۔ وہ اپنے طرز عمل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ان کے پاس اس کے علاوہ کہنے کو کچھ نہیں کہ یہ سب انہوں نے آسٹریلیا کے قومی مفاد میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرانس سمجھتا ہے کہ ان کی تذلیل کی گئی ہے اور ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور وہ ایسا سمجھنے میں حق بجانب بھی ہے۔موریسن کے رویے کی وجہ سے آسٹریلیا کے یورپ کے ساتھ تعلقات میں خرابی پیدا ہوئی ہے اور آسٹریلیا کی کئی دہائیوں تک اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar