Breaking News
Home / بزنس / اسٹیٹ بینک رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں زیادہ سے زیادہ کمی کرے ‘ علی عمران آصف

اسٹیٹ بینک رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں زیادہ سے زیادہ کمی کرے ‘ علی عمران آصف

قرضوں پر مبنی ترقی پائیدار نہیں ہو سکتی ،اس بارے پالیسی بنائی جائے’ سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو رواں ماہ ہونے والے مانیٹری پالیسی کے اجلاس میں شرح سود میں زیادہ سے زیادہ کمی کرنی چاہیے ،پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے پروگرام کیلئے صنعتی پیداوار ، تکنیکی ترقی اور مالی اصلاحات پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ قرضوں پر مبنی ترقی پائیدار نہیں ہو سکتی اس لئے سب سے پہلے اس کے بارے میں پالیسی بنانی کی ضرورت ہے ،موجودہ حالات میں ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر کی حقیقی صورتحال سب کے سامنے ہے ، اوورسیز پاکستانیوں نے برآمدات سے زیادہ ڈالرز بھجوائے ہیں اس لئے حکومت کو ان پر فوکس کرنا چاہیے اور اس طرح کے اقدامات کئے جائیں کہ نہ صرف یہ تسلسل بر قرار رہے بلکہ اس میں مزید اضافہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر جس کا تخمینہ مالی سال 2025 میں 12.8 ارب امریکی ڈالر ہے مالی سال 2028 تک 22.5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے لیکن یہ صرف 3.1 ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہیں، ان ذخائر میںبڑی سپورٹ آئی ایم ایف اور دوست ممالک کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مالی سال 2029 تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو موجودہ 9.3 فیصد سے بڑھا کر 15.5 فیصد اور اسی عرصے میں مالی خسارے کو 7.8 فیصد سے کم کرکے 4.2 فیصد کرنے کا ہدف رکھا ہے تاہم یہ اہداف جامع ٹیکس اصلاحات اور محصولات کو متحرک کئے بغیر پورے نہیں ہو سکتے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar