تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے ایران پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں ایران کے حامی گروپوں کے کمزور ہونے اور شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیل نے حملوں میں شام کے فضائی دفاعی نظام کو بری طرح نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ اب ایران کے جوہری مقامات پر حملہ کرنے کا موقع ہیکیونکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھا سکتا ہے اور ایک بم تیار کر سکتا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
