تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل نے آبادکار بستیوں کو توسیع دینے کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ توسیع گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے میں قائم کی جائیں گی۔ شام کی رجیم تبدیلی کے موجودہ منظر نامے میں اسرائیل کی طرف سے یہ نیا فیصلہ غیر معمولی ہے۔خصوصا اسرائیل جب گولان کی پہاڑیوں اور ان سے جڑے بفرزون کے حوالے سے پچھلے اتوار کو یہ موقف سامنے لایا تھا کہ اسرائیل نے بفر زون تک فوج کی تعیناتی اس لیے کی ہے کہ اسے شام میں جنگی ماحول میں نئے محاذ کا خطرہ ہے۔’ جبکہ اسرائیل مقبوضہ پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادی کو دوگنا کر کے بسانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
