Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار

فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں جبری طور پر بیگھر کر کے نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے،رپورٹ
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی )ڈاکٹروں کی عالمی فلاحی تنظیم ایم ایس ایف (ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز)نے اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرزنے نسل کشی کے بارے میں اسرائیلی جرائم کا تفصیلی ذکر اپنی اس رپورٹ میں کیا ہے جو 14 ماہ سے جاری جنگ پر محیط ہے۔رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے جرائم میں اس امر کو بطور خاص شامل کیا گیا ہے کہ اس نے این جی او کے کارکنوں پر 41 بار بمباری کی، غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اس کے علاوہ انسانی بنیاد پر امداد لے جانے والے قافلوں پر بھی سیدھی فائرنگ کی گئی۔تنظیم نے اسرائیلی فوج کی جارحانہ پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 17 مختلف مواقع پر زبردستی ہسپتالوں اور طبی مراکز کو خالی کرا لیا گیا۔ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے سیکرٹری جنرل کرسٹوفر لاکائر نے کہا ان سارے حقائق کی بنیاد پر ہم دیکھتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں جبری طور پر بیگھر کر کے نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے، انہیں ان علاقوں کی طرف دھکیلا جاتا ہے جو بمباری کی زد میں آنے والے ہوتے ہیں، یہ سارے شواہد نسل کشی کے مترادف ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل جس نے اب تک غزہ کی پٹی پر اپنی ساڑھے 14 ماہ کی جنگ کے دوران 45100 سے زائد فلسطینیوں کوشہید کیا اور ان میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے ۔تنظیم کا کہنا تھا کہ غزہ اس وقت موت کا جال بن چکا ہے جہاں کسی کی زندگی محفوظ نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقے کا محاصرہ مسلسل جاری ہے اور اس دوران انسانی بنیاد پر بھیجی جانے والی امداد کو رکاوٹیں ڈال کر انتہائی کم کر دیا گیا ہے جو ایک دن میں صرف 37 ٹرک ہوتے ہیں جبکہ اسرائیلی جنگ سے پہلے ہر روز 500 ٹرک غزہ میں اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیا لے کر داخل ہوتے تھے۔غزہ کی پٹی کا شمالی قصبہ جبالیہ کا پناہ گزین کیمپ بطور خاص انتہائی وحشیانہ جارحیت کا مسلسل سامنا کر رہا ہے، گزشتہ اکتوبر کے شروع سے اس میں مزید شدت پیدا کر کے بمباری کی جا رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم سے وابستہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے اس طویل جنگ کے دوران انتہائی مشکل حالات میں 27500 زخمیوں اور مریضوں کو طبی مشاورت دی جبکہ 7500 زخمیوں اور بیماروں کی سرجری کی ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بیگھر کیے گئے لاکھوں لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ تنظیم نے اسرائیلی فوج کی طرف سے طبی مراکز کی ناکہ بندی اور ان کے ڈاکٹروں اور مریضوں کے بار بار جبری انخلا کی مذمت کی ہے جبکہ این جی او کی طرف سے مریضوں کو غزہ سے باہر لے جانے کی درخواستوں پر مئی اور ستمبر 2024 کے دوران اسرائیلی حکام نے صرف 1.6 فیصد درخواستوں کی منظوری دے کر مریضوں اور زخمیوں کو غزہ سے باہر لے جانے دیا ہے۔سیکرٹری جنرل ایم ایس ایف نے کہا کہ یہ ساری صورتحال ایسی ہے جسے قانونی ماہرین اور قانون سے متعلق ادارے بھی نسل کشی قرار دیتے ہیں۔ رپورٹ میں فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اور انسانی بنیاد پر اشیائے خوردونوش و دیگر ضروری اشیا کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا کہا گیا۔ایم ایس ایف نے اپنی رپورٹ میں بطور خاص اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی امداد کو غیر مشروط نہ رہنے دے بلکہ اسے نسل کشی روکنے کی شرط کے ساتھ جوڑے۔ایک اور رپورٹ میں جمعرات کو اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا گیا ، کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر فلسطینیوں کو پینے کے پانی تک سے محروم رکھا جاتا ہے۔ یہ این جی نیو یارک سے تعلق رکھتی ہے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar