Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسرائیل اور حماس کے درمیان عنقریب جنگ بندی معاہدے کا امکان

اسرائیل اور حماس کے درمیان عنقریب جنگ بندی معاہدے کا امکان

امریکہ، قطر اور مصر کے اعلی عہدیداروں نے ثالثی کی کوششیں دوبارہ شروع کردیں
دوحہ (این این آئی ) اگلے 10 روز میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے، یہ انکشاف اسرائیلی ذمہ داران کی جانب سے کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14 ماہ کی رکاوٹوں کے بعد اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ امریکہ، قطر اور مصر کے اعلی عہدیداروں نے حالیہ ہفتوں میں اپنی ثالثی کی کوششیں دوبارہ شروع کردی ہیں جبکہ فریقین کی جانب سے بھی معاہدے کو مکمل کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے حماس حکام کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے وقت اپنے روئیے میں مزید لچک دکھانے کے لیے تیار ہیں جبکہ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہناتھا کہ فریقین معاہدہ سے قبل ہی بہت زیادہ قریب ہیں۔تاہم تمام فریقین کے حکام نے خبردار کیا کہ ابھی کچھ اہم تفصیلات طے کرنا باقی ہیں لیکن وہ عمومی طور پر ایک امید محسوس کر رہے ہیں جو کئی مہینوں سے غائب تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ مثبت پیش رفت کئی عوامل کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، جنگ کے دوران اسرائیل نے حماس کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ میں رخصت ہونے والی بائیڈن انتظامیہ اور صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ، دونوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے قبل معاہدہ مکمل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس تنظیم اسرائیل کے مطالبے سے کم سے کم تعداد میں یرغمالی رہا کرنا چاہتی ہے جب کہ اسرائیل کسی بھی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar