Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے، فوری معاہدے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے، فوری معاہدے کا مطالبہ

مظاہرین اسرائیلی وزیر اعظم کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ، نیتن یاہو پر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی )ہزاروں اسرائیلیوں نے گذشتہ رات تل ابیب اور اسرائیل کے متعدد شہروں میں مظاہروں میں شرکت کی، جس میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے قابض حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے ان پر مذکرات کو ناکام بنانے کا ذمہ دار قرار دیا۔عبرانی اخبار نے کہا کہ کنیسٹ کے متعدد نمائندوں نے مظاہروں میں شرکت کی اور اسرائیلی اپوزیشن کے رہ نماں نے نیتن یاہو کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں اور فوجیوں کی قربانیاں دے رہی ہے اور جنگ ختم نہیں کرنا چاہتی۔ تل ابیب میں غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے دو بڑے مظاہروں کی قیادت کی۔ انہوں نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا دیا۔ حیفا، ہرزیلیا، نتانیہ اور بیر سبع میں ہونے والے مظاہروں میں فلسطینی دھڑوں کے ساتھ فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا اور مرحلہ وار جزوی معاہدے سے انکار کیا۔قابض اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے قبل امریکہ کی جانب جذبہ خیر سگالی کے طور پرمنی ڈیل کرنے کے امکان کے بارے میں کہی جانے والی باتوں کی درستی سے انکار کرتے ہوئے اس معاملے کو خالص جھوٹ قرار دیا۔اس سے قبل ہفتے کے روز غزہ میں قابض قیدیوں کے اہل خانہ نے فوج کی وزارت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے منعقدہ ایک کانفرنس میں نیتن یاہواور ان کی حکومت پر “سیاسی مفادات کی بنا پر تبادلے کے معاہدے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔حزب اختلاف اور قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو پر اپنے عہدے اور حکومت کو برقرار رکھنیکے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہیں۔ انتہا پسند وزرا ایتماربن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ حکومت سے دستبردار ہونے اور اسے گرانے کی دھمکی دیتے ہیں جس کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar