اسرائیلی طیاروں کے لیے شام کی فضائی حدود بند کی جا سکتی ہیں، روس کی دھمکی
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے شام میں ایران کی ملیشیاں پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ماسکو نے اپنی روش بدل لی ہے۔ اس نے پہلی مرتبہ دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے لیے شام کی فضائی حدود بند کی جا سکتی ہیں۔گذشتہ دنوں کے دوران میں روسی وزارت دفاع نے شام میں اسرائیلی حملوں پر تبصرے کے لیے دو علاحدہ بیانات جاری کیے تھے۔روسی وزارت دفاع کے بیانات میں بتایا گیا کہ شام کی فوج کے پاس موجود روسی فضائی دفاعی نظاموں نے اسرائیل کے زیادہ تر میزائل مار گرائے۔ بیان کے مطابق پہلا حملہ لبنانی فضائی حدود کے راستے ہوئے جب کہ دوسری کارروائی التنف کے علاقے کی جانب سے ہوئی۔ یہ علاقہ شام، اردن اور عراق کے درمیان سرحدی تکون پر واقع ہے۔مذکورہ دونوں بیانوں کے جاری ہونے کے علاوہ ایک روسی ذریعے نے شام کی فضائی حدود کی بندش کے امکان کا عندیہ دیا ہے۔ادھر اسرائیل نے حسب عادت ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔عموماً اسرائیلی بم باری میں شام میں ایرانی ملیشیاں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہتھیاروں، راکٹوں اور گولہ بارود کے ڈپوں کی تباہی سامنے آتی ہے۔اسی طرح تل ابیب اس بات کو دہراتا رہا ہے کہ وہ شام میں ایران کے عسکری وجود کو مضبوط بنانے کی کوششیں روکنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے آغاز سے آج تک 14 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ ان کے نتیجے میں تقریبا 41 اہداف کو نقصان پہنچا۔ ان میں عمارتیں، ہتھیار اور گولہ بارود کے گودام، صدر دفاتر اور دیگر مراکز شامل رہے ہیں۔
An Israeli F-15 I fighter jet launches anti-missile flares during an air show at the graduation ceremony of Israeli Air Force pilots at the Hatzerim base in the Negev desert, near the southern Israeli city of Beer Sheva, on June 27, 2019. (Photo by JACK GUEZ / AFP)
Tags #Airspace #AirStrike #Israel #Russia #Syria #Threat
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
