لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر توقتا یف نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات سمیت باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹریڈ قونصلر بخرم یوسوپوو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئرمین میاں عتیق الرحمان، وائس چیئرمین ریاض احمد، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، سعید خان ، قمر ضیائ،شیخ عامر خالد، سعد الرحمان، فیصل سعید خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ازبکستان کے سفیر علی شیر توقتایوف نے تاشقند سے لاہور کے لئے براہ راست پرواز کو پاک ازبک تعلقات میں ایک تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تجارتی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ازبکستان کی 40ملین کی آبادی ہے جبکہ ہماری جی ڈی پی کی 6سے7فیصد سالانہ گروتھ ہے ۔ پاکستان کی وزارت تجارت سے بہت سے معاملات پر بات چیت جاری ہے ،دونوں ممالک کے درمیان بہت سے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور جلد ہی دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ پی سی ایم ای اے کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے ازبکستان کے سفیر اور ہمراہ آنے والے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہاتھ سے بنے قالینوں کو متعارف کرانے کے لئے ازبکستان میں سنگل کنٹری نمائشوں کاانعقاد اور اس کے لئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے ،ان نمائشوں کے لئے جانے والے قالینوں کو مقامی مارکیٹ میں بھی فروخت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ پاکستان سے ہاتھ سے بنے قالین منگوانے پر درآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے تاکہ اس شعبے میں تجارت کی راہ کو ہموار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ اس شراکت داری کے ذریعے ہر چھ ماہ بعد سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کیا جائے جس سے دوطرفہ تجارت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم باہمی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کے تعاون کے ساتھ دونوں ممالک تجارت کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کر سکتے ہیں۔دونوں ممالک برآمدات کو فروغ دیں اور ایسے پائیدار اقدامات کریں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں۔ازبکستان کے ٹریڈ قونصلر بخرم یوسوپوو نے کہا کہ ازبکستان میں بھی ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت ہے لیکن ہم حجم کے اعتبار سے پاکستان کی صنعت کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ اس میں جوائنٹ ونچر کیا جائے ۔ انہوں نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ ایک وفد تیار کریں جن کی ازبکستان کے قالینوں کے پروڈیوسرز سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے ۔ اس موقع پر پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ازبکستان کے سفیر کو قالین کا تحفہ اور خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ ازبک سفیرعلی شیر توقتایف نے بھی چیئرمین میاں عتیق الرحمان کو خصوصی شیلڈ پیش کی ۔
Tags #AliSherTukhtayev #AmbassadorOfUzbekistan #PakistanCarpetManufacturersAndExportersAssociation #HandmadeCarpets #BilateralTrade #EconomicCooperation #PakistanUzbekistanRelations #PCMEA#UsmanAshraf#MianAttiqurehman#MinistryOfCommerce#PID#DGPR#TDAP#JamKamal#SaaduRehman#IjazuReman #علی_شیر_توقتایف #ازبکستان_کے_سفیر #پاکستان_کارپٹ_مینوفیکچرز_ایسوسی_ایشن #ہاتھ_سے_بنی_قالین #دو_طرفہ_تجارتی_تعاون #معاشی_تعاون #پاک_ازبک_تجارتی_تعاون
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
