Breaking News
Home / شوبز / اداکاری کسی بھی عمر میں،ماڈلنگ کےلئے ایک خاص وقت ہوتاہے ‘نتاشاعلی

اداکاری کسی بھی عمر میں،ماڈلنگ کےلئے ایک خاص وقت ہوتاہے ‘نتاشاعلی

اداکاری کسی بھی عمر میں،ماڈلنگ کےلئے ایک خاص وقت ہوتاہے ‘نتاشاعلی
ایک کمرشل میں حقیقت میں پول سے ٹکرا کر زخمی ہو گئی تھی ‘اداکارہ و ماڈل کی گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کہا ہے کہ اداکاری آپ کسی بھی عمر میں کر سکتے ہیں لیکن ماڈلنگ کےلئے ایک خاص وقت ہوتاہے ، مجھے پانچ سال تک ماڈلنگ کرنا تھی لیکن میں نے آٹھ سال تک ماڈلنگ کی ،مجھے میزبانی کا بھی جنون کی حد تک شوق ہے جسے پورا کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نتاشا علی نے کہا کہ اب میں اداکاری میں واپس آئی ہوں اور حال ہی میں لیجنڈ لیڈی کا کردارنبھایا ہے جسے بہت پسند کیا گیا ہے ۔ نتاشا علی نے کہا کہ جب میں نے اپنا پہلا کمرشل کیا تو اس میں ایسا تھاکہ ٹوتھ پیسٹ کے کمرشل میں لڑکے نے مسکراہٹ دینی ہوتی ہے او ر اس کی دانتوں کی چمک سے لڑکی نے پول سے ٹکراجاناہے۔ میں نے اس کمرشل کوکرنے انکارکر دیا اورمیرا موقف تھا کہ لڑکا کیوں نہ پول کے ساتھ ٹکرائے ، مجھے بتایا گیا کہ اس کا دوسرا پارٹ یہی ہے۔ ایسا ہوا کہ اس کمرشل میں حقیقی معنوں میں پول سے ٹکراکرزخمی ہو گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں کئی مرتبہ ماڈلنگ کرتے ہوئے گر چکی ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar