Breaking News
Home / انٹر نیشنل / آٹے کیلئے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ، مزید 50شہید

آٹے کیلئے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ، مزید 50شہید

ایک ہسپتال میں بجلی کی بندش سے 100 سے زائد مریضوں کی جانوں کو خطرہ ہے،وزارت صحت
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے غزہ میں آٹے کی تقسیم کے دوران نہتے شہریوں پر حملہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ محصور علاقے کے شمال میں واقع ایک اسپتال میں بجلی کی بندش سے 100 سے زائد مریضوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ روز 50 افراد شہید اور 84 دیگر زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں تین مقامات پر “قتل عام کیا۔ذرائع نے بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین افراد شہید ہو گئے۔الجزیرہ کے ہانی محمود نے غزہ کے وسطی دیر البلاح سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ(متاثرین)اپنے پڑوس میں خوراک کی تلاش میں اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے جب انہیں ڈرون نے نشانہ بنایا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar