روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی کو بھی اس میں شامل کیا جائے ‘ صدر اشرف بھٹی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے پائیدار ترقی کے پانچ سالہ پروگرام ” اڑان پاکستان ”کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی کے منصوبوں کو بھی اس طرز کے قومی پروگراموں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کی ترقی کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے اور ہر آنے والی حکومت برآمدی صنعتوں کو کئی طرح کی مراعات اور یلیف بھی دیتی ہے لیکن حکومت چھوٹے کاروبار کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے کیونکہ یہ بھی وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ تجویز ہے کہ حکومت ایس ایم ایز کے لئے خصوصی پالیسی بنائے اورانہیں بھی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدی صنعت میں تبدیل کیا جائے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
