Breaking News
Home / بزنس / آل پاکستان انجمن تاجران کا مذاکرات کے عمل میں بد اعتمادی کی فضاء پر تشویش کا اظہار

آل پاکستان انجمن تاجران کا مذاکرات کے عمل میں بد اعتمادی کی فضاء پر تشویش کا اظہار

معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ،تسلسل کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے’ صدر اشرف بھٹی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے عمل میں بد اعتمادی کی فضاء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک دونوں طرف سے بیان بازی پر پابندی عائد نہیں ہو گی مذاکرات کا مثبت نتیجہ نہیں نکلے گا ، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل کر معاشی استحکام حاصل کرنا خوش آئند ہے اور اس کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کی خاطر میثاق معیشت کریں تاکہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنیادیں میسر آ سکیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سے اپیل ہے کہ مذاکرات کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کھلے دل اور ذہن کے ساتھ پیشرفت کریں ، کسی بھی فریق کو سیاسی مفادات کی بجائے ملک کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar