کارپوریشن والے دو ماہ میں تجاوزات ختم نہ کر ا سکے ،ڈی ایس پی راشد نے دو روز میں کرا دیں ‘ صدر اشرف بھٹی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے انار کلی بازار میں آپریشن کلین اپ پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اشرف بھٹی کی سربراہی میں تاجروں نے کہا کہ کارپوریشن کا عملہ گزشتہ دو ماہ سے انار کلی میں تجاوزات کا خاتمہ نہیں کر سکا تھا تاہم ڈی ایس پی راشد کی سربراہی میں ٹریفک پولیس نے دو روز میں انار کلی میں تجاوزات کا مکمل صفایا کر ا دیا ہے اور کسی کو بھی دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی ٹی او لاہور اور ان کے افسران کے مشکور ہیں جنہوںنے تاجروں کے کاروبار میں حائل ایک بڑی رکاوٹ کا خاتمہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ایس پی ٹریفک پولیس راشد کے بھی مشکور ہیں اور مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا تعطل آپریشن جاری رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر سی ٹی او لاہور اور ان کے افسران سے اظہار تشکر کے لئے انہیں انار کلی بازار آنے کی دعوت دیں گے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
