شام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تاکہ پناہ گزینوں کی واپسی ممکن ہوسکے،بیان
ویانا(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی ) شام میں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد آسٹریا حکومت نے ملک میں پناہ گزیں شامیوں کو 1ہزار یورو کے ساتھ وطن واپسی کی پیشکش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر نے گزشتہ روز بشارالاسد حکومت کی معزولی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سیکورٹی کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے تاکہ شامی پناہ گزینوں کی پرامن واپسی ممکن ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ واضح نہیں ہوجاتا کہ شام کس سمت میں جا رہا ہے اس سے پہلے کسی کو زبردستی ملک سے بے دخل کرنا ممکن نہیں ہے۔تاہم آسٹریا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت پناہ گزینوں رضاکارانہ وطن واپسی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی مزید شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں کی کارروائی کو روک دیا گیا ہے جیسا کہ اس سے قبل 12 سے زائد یورپی ممالک نے بھی یہی طریقہ اپنایا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
