Breaking News
Home / پاکستان / آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے، کراچی پولیس چیف

آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے، کراچی پولیس چیف

احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب نہیں، جاوید عالم اوڈھو
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب نہیں، شہر میں آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو نہیں ہٹے گا اس کو قانون کے مطابق ہٹائیں گے۔ہم رات تک ان سے مذاکرات کرتے رہے ہیں، مذہبی جماعت کے علما نے بھی کہا ہے کہ سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، کراچی کے شہریوں کو ریلیف دیں گے، تین دن سے انہوں نے بہت بھگتا ہے۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کسی نے سڑک بند کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے، ہم یہ واضع پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں ہدایات ملی ہیں، اب تک ہم نرمی کے ساتھ بات کرتے رہے ہیں، افسران کو ہدایات دے دی ہیں اب ہم سختی کریں گے۔واضح رہے کہ کرم کے مسئلے پر ایک گروپ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، جھنگ، گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنے جاری ہیں۔کراچی میں شارع فیصل، نمائش، جوہر موڑ، کامران چورنگی، ملیر 15، فائیو اسٹار چورنگی، سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر جمعرات سے جاری دھرنوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات ہیں اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو ایئر پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا پرچہ درج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 38 سے زائد لوگ ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ جو ہوائی فائرنگ کرے گا شہری نشاندہی کریں ہم سرکار مدعیت میں مقدمہ کریں گے، کوشش کریں گے اس کی ضمانت نہ ہو اور لائسنس بھی منسوخ کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کا ایک نظام ہے، کسی افسر یا اہلکار کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں، جو بھی اختیارات سے تجاوز کرے گا اسے معطلی یا ملازمت سے فارغ ہونا پڑے گا۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا اکنامک حب ہے لیکن بدقسمتی سے یہ شہر پورے ملک کے جرائم پیشہ افراد کو بھی اٹریکٹ کرتا ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم 24 فیصد سے کم ہوکر 16 فیصد رہا، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں کم ہوئیں، پولیس کارکردگی بھی پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہوئی۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ دسمبر کا مہینہ کارکردگی کے اعتبار سب سے بہترین رہا، اس ماہ سب سے کم گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری اور چھینی گئیں، 3800 سے زیادہ بائیک اور کار لفٹرز کو گرفتار کیا، 2700 سے زیادہ ایف آئی آرز کے چالان پیش کر چکے ہیں، انویسٹی گیشن کی بہتری سے 300 سے زیادہ ملزموں کو سزائیں بھی ہوئیں۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کرائم زیرو ہو مگر کچھ چیزیں ممکن نہیں ہوتیں 13 ہزار سے زائد گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں گزشتہ سال کے مقابلے کم چوری اور چھینی گئیں، موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بھی گزشتہ برس سے 8 ہزار کم ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar