Breaking News
Home / انٹر نیشنل / آبادی میں اضافے کیلئے ہفتے میں 3دن چھٹی

آبادی میں اضافے کیلئے ہفتے میں 3دن چھٹی

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی شہری حکومت نے ملک میں کم شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے، جس کے تحت ملازمین کو ہفتے میں صرف 4دن کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال اپریل سے میٹروپولیٹن حکومت کے ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹی کا اختیار دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کام کے طریقے کا جائزہ لیں گے اور اسے تبدیل کریں گے تاکہ کوئی بھی زندگی کے اہم مواقع، جیسے بچوں کی پیدائش یا ان کی دیکھ بھال کی وجہ سے اپنا کریئر نہ چھوڑے۔یہ اقدام جاپان میں شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جاپان کی وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے مطابق، گزشتہ سال جاپان میں فرٹیلٹی ریٹ1.2 رہا جو آبادی کے استحکام کے لیے مطلوبہ کم از کم 2.1 فرٹیلٹی ریٹ سے بہت کم ہے۔ٹوکیو کی حکومت نے ایک اور منصوبے کا بھی اعلان کیا جس کے تحت اسکول کی ابتدائی جماعتوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین اپنے کام کے اوقات کو کم کروا سکتے ہیں، لیکن اس کے بدلے ان کی تنخواہ میں کمی کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جاپان میں صرف 7 لاکھ 27 ہزار 277 بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا، جو وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق کم شرح پیدائش کی علامت ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ جاپان میں دفتروں میں مقررہ وقت سے زیادہ کام کرنے کا رجحان ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو اکثر اپنے کریئر اور ماں بننے کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar