700 سے زائد نمائش کنندگان ،100سے زائد اعلی سطحی غیر ملکی وفودشریک ہونگے’ محمد عمیر نظام
پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر محض ایک صنعت نہیں ،معاشی تبدیلی کا انجن ہے ‘گروپ ڈائریکٹر ای کامرس گیٹ وے پاکستان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ٹی سی این ایشیا کا 26واں ایڈیشن 23سے 25ستمبر تک منعقد ہوگا۔مذکورہ ایونٹ ”ای کامرس گیٹ وے پاکستان ”کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ٹیلی کام ایکسپو اور کانفرنس ہے جس کا انعقاد کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔یہ تاریخی ایونٹ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وژنری اقدام، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا جا رہا ہے اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی توثیق حاصل ہے ۔تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزافاطمہ خواجہ کریں گی۔یہ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال آئی ٹی سی این ایشیا میں 500 ملین ڈالر کے شاندار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔گزشتہ سال کی نسبت امسال اس ایونٹ سے زیادہ توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے گروپ ڈائریکٹر محمد عمیر نظام نے بتایا کہ آئی ٹی سی این ایشیا کے 26ویں ایڈیشن میںامریکہ ،برطانیہ، آسٹریلیا،ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، چین، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، فلپائن سمیت دیگر ممالک سے وفود شریک ہوں گے ۔عالمی ایونٹ میں50,000سے زائد افراد شرکت کریں گے جن میں ٹیک رہنما، سٹارٹ اپس، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور سفارتکار شامل ہیں جس سے اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیا جائے اور قومی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ایونٹ میں 700سے زائد نمائش کنندگان اور 100سے زائد اعلی سطحی غیر ملکی وفودشامل ہوں گے جن میں معروف ٹیک کمپنیاں، سٹارٹ اپس اور بین الاقوامی پویلینز شامل ہیں، جو مصنوعی ذہانت ، سائبر سکیورٹی ، فن ٹیک، ای کامرس اور 5جی ٹیکنالوجیز میں ترقی کی نمائش کریں گے۔محمد عمیر نظام نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر محض ایک صنعت نہیں ہے یہ ہماری معاشی تبدیلی کا انجن ہے جو ریکارڈ برآمدات پیدا کر رہا ہے، اربوں کی سرمایہ کاری کو راغب کر رہا ہے اور ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے اہم مواقع پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی 25سالہ میراث پر استوار کرتے ہوئے، آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی، ٹیلی کام اور ٹیک ایونٹ کے طور پر دنیا کی بڑی معیشتوں کے وفود کی میزبانی کر چکا ہے۔
Tags #5GTechnologies #5GTechnology #AI #Australia #Azerbaijan #China #Cybersecurity #DigitalEconomy #Diplomats #Ecommerce #EcommerceGateway #EcommerceGatewayPakistan #EconomicTransformation #egypt #Exhibitors #ExpoCenter #FederalMinisterforITandTelecom #Fintech #GlobalDelegations #GlobalNetworkingEvent #GlobalTechCompanies #GlobalTechCulture #Innovation #Investors #ITCNAsia #ITCNAsia2025 #ITCNAsia26thEdition #ITIndustryPakistan #ITMinistryPakistan #JobOpportunitiesForYouth #Jordan #Karachi #Malaysia #MinistryofITandTelecom #MohammadUmairNizam #MOUs #MuhammadUmairNizam #NationalDigitalEconomy #News #Pakistan #PakistanBiggestITandTelecomExpoAndConference #PakistanITSector #Philippines #PolicyMakers #RecordExports #SaudiArabia #ShazaFatimaKhawaja #ShezafFatimaKhawaja #SpecialInvestmentFacilitationCouncil #Startups #TechDestinationPakistan #TechEcosystem #TechExhibition #TechLeaders #Turkey #UAE #UK #UnitedStates #VentureCapitalInvestmentFacilityCouncil Indonesia
Check Also
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
!جنرل ضیاء الحق اور جنرل اختر عبدالرحمن کی زندگی میں ہی پاکستان ایٹمی طاقت بن چکا تھا
محمد عبداللہ اصغر جارج واشنگٹن یورنیورسٹی امریکا کے نیشنل سیکورٹی آرکائیو پراجیکٹ کی درخواست پر …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
