Breaking News
Home / صفحۂ اول / آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی پاکستانی سکواڈ کااعلان

آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی پاکستانی سکواڈ کااعلان

کومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی، پاکستان اپنا پہلا میچ 18جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2025ء کے لیے 15رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ 16 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 18جنوری سے 2فروری 2025ء تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔وکٹ کیپر بیٹر کومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ زوفشاں ایاز نائب کپتان ہوں گی۔پاکستان اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں علیسہ مختیار(مظفر گڑھ) ، اریشہ انصاری (قصور)، فاطمہ خان (لاہور)، ہانیہ احمر (کراچی)، ماہم انیس (اسلام آباد)، ماہ نور زیب (مردان)، میمونہ خالد (لاہور)، مناہل (فیصل آباد)، قرة العین (سیالکوٹ)، راویل فرحان (لاہور)، شہر بانو (لودھراں)، طیبہ امداد (ایبٹ آباد) اور واصفہ حسین (کراچی) شامل ہیں ۔نان ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں میں فضاء فیاض (لاہور)، لائبہ ناصر (لاہور)، مناہل جاوید (لاہور)، روزینہ اکرم (اسلام آباد) اور ثانیہ رشید (راولپنڈی ) شامل ہیں ۔ پاکستانی ٹیم 31دسمبر سے 9جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی۔ ٹیم 10جنوری کو دبئی کے راستے کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگی۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق چار گروپس ہیں، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 18جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد 20جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 22جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان کے تینوں میچ ملائیشیا کے شہر جوہور کے جے سی اے اوول میں کھیلے جائیں گے۔گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد ہر گروپ سے تین ٹیمیں سپر 6کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ گروپ اے اور ڈی اور بی اور سی کی سب سے نیچے کی ٹیمیں 24 جنوری کو آخری جگہ کے پلے آف میں مقابلہ کریں گی۔سپر 6مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی 12ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ گروپ 1میں گروپ اے اور گروپ ڈی کی ٹاپ تین ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ گروپ 2میں گروپ بی اور گروپ سی سے ہر ایک کی ٹاپ تین ٹیمیں ہوں گی۔سپر 6مرحلے میں ہر ٹیم اپنی جیت، پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ آگے بڑھائے گی جو سپر 6کوالیفائنگ ٹیموں کے خلاف ہوں گے۔ سپر 6مرحلے میں ہر ٹیم دو دو میچ کھیلے گی۔سپر6مرحلے کے دو گروپوں میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 31جنوری کو ہوں گے جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2فروری کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar