Breaking News
Home / بزنس / آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پرعمل کیلئے منی بجٹ لایا جا رہا ہے، فرخ حبیب کی تیاری کی تصدیق

آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پرعمل کیلئے منی بجٹ لایا جا رہا ہے، فرخ حبیب کی تیاری کی تصدیق

آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پرعمل کیلئے منی بجٹ لایا جا رہا ہے، فرخ حبیب کی تیاری کی تصدیق
منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاءپر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے ، وزیر مملکت
اسلام آباد (اڈیلی پاکستان آن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منی بجٹ تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں فرخ حبیب نے کہا کہ منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاءپر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے ،موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانےکی تجویز ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئےگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون درآمد ہوتے تھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ، پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انداز سیاست اور رویہ درست نہیں، جب انہیں اجلاس میں مدعو کیا جائے وہ نہیں آتے، پارلیمان بل لائیں تو اپوزیشن شورشرابہ کرتی ہے، ہمیں کہاجاتا ہے پارلیمان کو عزت دیں اورخود ایوان کی عزت نہیں کرتے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar