Breaking News
Home / بزنس / آئی ایم ایف نے پی آئی اے نجکاری کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ سمیت دیگر مطالبات مان لیے

آئی ایم ایف نے پی آئی اے نجکاری کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ سمیت دیگر مطالبات مان لیے

سیلز ٹیکس چھوٹ اور نقصانات ختم ہونے سے بولی 250 ارب روپے سے 350 ارب روپے تک جا سکتی ہے، ذرائع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کے مطالبات مان لیے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریدار پارٹی کو نیشنل اور انٹرنیشنل روٹس کے لیے طیارے خریدنے یا لیز پر لینے کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ ہو گی۔ اسی طرح سیلز ٹیکس چھوٹ ملنے اور نقصانات ختم ہونے سے بولی 250 ارب روپے سے لے کر 350 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔پی آئی اے کا تقریباً 660 ارب روپے کا قرض حکومت نے اپنے ذمے لے کر ہولڈنگ کمپنی میں اسٹاک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی نجکاری اور روزویلٹ ہوٹل کی فروخت سے ملنے والی رقم کو ادائیگیاں کرنے کے لیے سیٹل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے قرض کو سیٹل کرنے کے لیے بھی آئی ایم ایف کی جانب ست منظوری دے دی گئی ہے۔ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے 6 ماہ میں جوائنٹ وینچر قائم کر کے تقریباً ایک ارب ڈالر تک فروخت کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کو پی آئی اے کے لیے ٹیکس چھوٹ، نقصانات ختم اور روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے جوائنٹ وینچر پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے آئی ایم ایف نے صرف انٹرنیشنل روٹس کے لیے طیاروں کی خریداری یا لیز پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی اجازت دی تھی۔ جس کے بعد دوبارہ درخواست دینے پر مقامی روٹس کے لیے طیاروں کی خریداری اور لیز پر حاصل کرنے کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ کی رعایت بھی دے دی گئی ہے۔پی آئی اے کے لیز پر طیاروں کو ماہانہ تقریباً 81 لاکھ روپے تک سیلز ٹیکس چھوٹ کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar