Breaking News
Home / پاکستان / آئی ایم ایف سمیت مختلف طاقتور ملکوں کے پاس مدد کے لیے جانا شرمندگی کا باعث ہے’گورنر پنجاب

آئی ایم ایف سمیت مختلف طاقتور ملکوں کے پاس مدد کے لیے جانا شرمندگی کا باعث ہے’گورنر پنجاب

ہمیں ذاتی مفادات کو پیچھے چھوڑ کر ملکی مفادات کو آگے رکھنا ہے،ملک کی معیشت بہتر ہو گی تو عوام خوشحال ہوں گے’سلیم حیدر خان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں 121 ویں نیشنل منیجمنٹ کورس کی گریجوایشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی سول سرونٹس کی ٹریننگ، گڈگورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس معاشرے کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران صرف اور صرف قومی مفاد اور عوامی فلاح کو مد نظر رکھیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے احتساب کی ضرورت ہے تاکہ ملک بہتری کی طرف گامزن رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک نیشنل چارٹر کی ضرورت ہے جس میں سیاستدانوں، ججز اور بیوروکریٹس مل کر ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملک اس وقت اندرونی بیرونی سازشوں کا شکار ہے ہم سب کو ان کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے اس نے انشا اللہ ہمیشہ قائم رہنا ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مختلف طاقتور ملکوں کے پاس مدد کے لیے جانا شرمندگی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کو پیچھے چھوڑ کر ملکی مفادات کو آگے رکھنا ہے۔بعد ازاں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں حاجی میاں طارق فیروز کی قیادت میں انجمن تاجران لاہور کے وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے شامل تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو گی تو عوام خوشحال ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک اورصوبے کو مشکلات سے نکالنا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں کاروباری طبقے کے مضبوط ہونے سے معیشت میں بہتری کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل تحسین ہے کہ کاروباری افراد فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے فوکل پرسنز بنائے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مثبت تنقید اداروں کو آگے لے کر جاتی ہے اور جہاں غلط ہو گا وہاں اصلاح کی نقطہ نظر سے نشاندہی کرتا رہوں گا۔اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وفد کو مسائل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar