آئندہ تین برسوں کے اندر شام میں عام انتخابات کے اجرا کا امکان ہے،ہادی البحرہ
دمشق(این این آئی)شامی اپوزیشن اتحاد ائتلاف کے سربراہ ہادی البحرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دار الحکومت دمشق واپس آ گئے ہیں اور یہاں پر ان کا صدر دفتر ہو گا۔عرب ٹی وی کوایک انٹرویو میں ہادی نے واضح کیا کہ آئین کو تحریر کرنے کا عمل نئے سرے سے شروع نہیں ہو گا، اس میں ایک سال سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا کیوں کہ آئین میں تیار شقیں موجود ہیں۔ہادی کے نزدیک اہم چیز شہری ریکارڈ کی تجدید ہے جس میں وقت اور بین الاقوامی تجربہ درکار ہو گا کیوں کہ مردم شماری کے لیے دوست ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔ہادی کے مطابق آئندہ تین برسوں کے اندر شام میں عام انتخابات کے اجرا کا امکان ہے۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کے مطابق عبوری مرحلے کو فرقہ واریت سے دور رکھا جانا چاہیے۔ اس مرحلے کو جامع اور قابل اعتماد ہونا چاہیے۔ہادی کے مطابق عبوری مرحلے کا آغاز مارچ 2025 سے ہو گا جیسا کہ احمد الشرع پہلے اعلان کر چکے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ائتلاف کو ابھی تک قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول نہیں ہوئی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
