Breaking News
Home / سیاست / آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرے گی: مسرت چیمہ

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرے گی: مسرت چیمہ

اصلاحات ،ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرینگے جہاں سازش کے ذریعے ختم کیا گیا تھا

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے ،ذاتی خود نمائی میں چچا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیاہے ،جب بھی انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کرے گی ۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بتایا جائے پنجاب کی نام نہاد وزیر اعلیٰ کی تقریبات کیلئے خزانے سے ہر روز لاکھوں روپے کے اخراجات سے غریب عوام کا کیا بھلا ہو رہا ہے؟ ، گڈ گورننس نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کسی منصوبے کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت صوبے میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کی دعویدار ہیں لیکن عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں پائیدار ترقی کیلئے جو اصلاحات متعارف کرائیں تھیں نا اہل حکمرانوں نے عمران خان کے بغض میں سب کچھ ختم کر دیا جس کا خمیازہ ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔ ان شااللہ پی ٹی آئی دوبارہ واضح اکثریت سے حکومت میں آئے گی اور اصلاحات اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رجیم چینج کے ذریعے اسے ختم کیا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar