• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 2:17 صبح
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ بیٹا زاویار میری بائیوپک میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کی بائیوپک میں آپ کا کردار کون ادا کرسکتا ہے، کیا زاویار اس کے لیے آسان انتخاب ہیں؟

جواب میں اداکار نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ زاویار میری بایوپک میں میرا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا امریکی اداکار ڈینزل واشنگٹن یہ کردار ادا کر سکتے ہیں؟

نعمان اعجاز نے بتایا کہ میں نے ڈینزل واشنگٹن کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں وہ بتاتے ہیں کہ میں صبح اٹھ کر اوپر دیکھتا ہوں اور اپنے خالق کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں، جس طرح مسلمان اپنی دعائیں پڑھتے ہیں۔

یہ پڑھیں: کینسر سے صحت یاب ہونے میں ’سورہ رحمان‘ نے بہت مدد کی، نعمان اعجاز

اداکار نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ میں خود کبھی اپنی بائیوپک میں کردار ادا کروں گا یا میری بائیوپک کبھی بنے گی بھی یا نہیں۔

نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ میری زندگی پر بایوپک تب ہی بنے گی جب میں خود اپنی زندگی کے بارے میں لکھوں گا، کیونکہ میں نے زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں اور میری زندگی بہت کٹھن رہی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے