• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 8:56 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ 98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران مردوں کے بیویوں کے ساتھ رویے پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ 98 فیصد مرد دوستوں میں بیٹھ کر بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ ہمارے یہاں زیادہ ہے لیکن مغرب میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا اگر بیوی نے سب کے سامنے کوئی مشورہ دیا تو اسی وقت اسے کہیں گے کہ ارے تم اپنے بیوقوفوں والے مشورے اپنے پاس رکھو، آپ یہ بات بعد میں بھی اس کو سمجھا سکتے تھے کہ طریقے سے کہ تم یہ مشورہ غلط دے رہی تھیں۔

سنیتا مارشل کہا کہ بیویاں ہمیشہ شوہروں کو آپ کہہ کر بات کرتی ہیں لیکن میاں آپ نہیں بولتا، وہ تم بولتا ہے کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ یہ میرے سے چھوٹی ہے، شوہروں کی یہ ذہنیت ہوتی ہے کہ وہ مجھ سے چھوٹی ہے تو میں اس کا مذاق اڑا سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ سنیتا مارشل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے