وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے نئے رولز نافذ کردیے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر مالی سال توشہ خانہ میں موصول تمام تحائف کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا اور تمام تحائف کھلی عوامی نیلامی میں فروخت ہوں گے تاہم ثقافتی، تاریخی اور سفارتی طور پر حساس تحائف نیلام نہیں ہوں گے۔
نیلامی سال میں دو بار ترجیحاً اور کم از کم ایک بار ضرور ہوگی جبکہ سرکاری عہدیداران اور ان کے خاندان نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نیلامی سے حاصل رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیٹ کی صورت میں ملنے والے تحائف کو الگ الگ فروخت نہیں کیا جائے گا اور نیلامی کی براہ راست میڈیا کوریج ہوگی۔
تحائف سے متعلق فیصلوں کے لیے سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہوگی جس میں خزانہ، خارجہ، قانون اور ثقافت ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز شامل ہوں گے، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سے تحائف نیلام ہوں گے اور کون سے تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم اور صدر کے سوا تحائف وصول کرنے کی حوصلہ شکنی ہوگی تاہم سفارتی آداب کے تحت تحفہ لینا ناگزیر ہو تو اسے 30 دن کے اندر توشہ خانہ میں جمع کرانا ہوگا۔ بیرون ملک دورے کی صورت میں واپسی کے 30 دن میں تحفہ جمع کرانا ہوگا جبکہ الگ جہاز سے آنے والے تحفے کے لیے 60 دن کی مہلت ہوگی۔
گریڈ ایک سے 4 کے ملازمین نقد انعام رکھ سکیں گے جبکہ مقررہ مدت میں تحفہ جمع نہ کرانے پر عدالت میں شکایت درج ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحائف کی مارکیٹ ویلیو ایف بی آر اور نجی تخمینہ کار طے کریں گے، دونوں قیمتوں میں 25 فیصد سے زیادہ فرق ہونے پر تیسرے تخمینہ کار کی رائے حتمی ہوگی۔ حوالہ قیمت کے لیے اے آئی کو بھی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ ہتھیاروں کی قیمت پی او ایف واہ طے کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحائف کی حفاظت گریڈ 20 کے افسر کے سپرد ہوگی، اسٹور روم میں سی سی ٹی وی اور تالہ بندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ تمام تحائف کا ریکارڈ اور تصویر ویب پورٹل پر شائع کی جائے گی تاہم تحفہ دینے والی شخصیت اور ملک کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔
آئی جی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا، کے پی کابینہ سے نیا پولیس ایکٹ منظور
اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے: خواجہ آصف
کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
پشاور سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد
بہاولپور میں اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر: وزارت خارجہ
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش کی درخواست کردی
میر رضا کیس: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ہراسانی کی شکایت، کمیشن کا این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم
کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل بند کردی
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی
افغانستان کی پاکستان میں فضائی دراندازی کی کوشش ناکام، ائیر ڈیفنس نے تمام ڈرونز گرا دیے
تازہ ترین
• 11 منٹ پہلے آئی جی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا، کے پی کابینہ سے نیا پولیس ایکٹ منظور
• 22 منٹ پہلے توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت نے نئے رولز نافذ کردیے
• 42 منٹ پہلے ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا
ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا
• 46 منٹ پہلے کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
• 53 منٹ پہلے اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے: خواجہ آصف
• 2 گھنٹے پہلے پشاور سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد
• 3 گھنٹے پہلے ’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب
’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب
• 3 گھنٹے پہلے مودی سرکار نے ارب پتی تاجرگوتم اڈانی کے معاشی مفادات کیلئے آسام میں 10 ہزار مسلمانوں کو بےگھرکردیا
